لیے یہ دُعا بھی فرمائی:(( بَارَکَ اللّٰہُ فِیْ اَھْلِکَ وَمَا لِکَ )) [1]’’اللہ تمھارے اہل و عیال اور دولت ومال میں برکت فرمائے۔‘‘جبکہ مقروض کی دُعا اصل کتاب میں نمبر (۱۲۰) کے تحت گزر چکی ہے۔کھانا کھلانے اور دودھ یا پانی پلانے والے کے لیے دُعا:95 ۔جب کوئی شخص کسی کو کھانا کھلائے یا دودھ یا پانی پلائے تو کھانے پینے والے کو کھلانے والے کے لیے یہ دُعا کرنا چاہیے:(( اَللّٰھُمَّ اَطْعِمْ مَنْ اَطْعَمَنِْي وَاسْقِ مَنْ سَقَانِیْ )) [2]’’اے اللہ! جس نے مجھے کھانا کھلایا ہے اسے تو کھلا (رزقِ فراواں عطا کر) اور جس نے مجھے پلایا ہے، اسے تو خود پلا۔‘‘