39 ۔بعض آثار سے پتا چلتا ہے کہ میّت صاحبِ شرف و فضیلت ہو تو اس پرچار سے زیادہ پانچ اور چھے تکبیریں بھی کہی جاسکتی ہیں۔ [1]40۔ میّت کو قبر میں رکھتے وقت دُعا:نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میّت کو قبر میں رکھتے وقت یہ دُعا فرمایا کرتے تھے:(( بِسْمِ اللّٰہِ وَ عَلٰی مِلَّۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ )) [2]’’اللہ کے نام سے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ کے مطابق (اس میّت کو قبر میں دفن کرتے ہیں۔‘‘41 ۔تدفین کے بعد دعا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میّت کی تدفین کے بعد فرماتے: