مسجد میں اعلانِ گمشدگی پر:100۔ مسجد میں اعلانِ گمشدگی سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے۔ [1]اور اگر کوئی شخص (بچے کی گمشدگی کے سوا) کسی چیز کے گم ہو جانے کا اعلان مسجد میں کرے تو اسے کہیں:(( لَا رَدَّ اللّٰہُ عَلَیْکَ )) [2] ’’اللہ تیری چیز واپس نہ لوٹائے۔‘‘البتہ انسانی جان کی اہمیت کے پیشِ نظر اہلِ علم نے بچے کی گمشدگی کے مسجد میں اعلان کی گنجایش دی ہے۔ [3]مسجد میں خرید و فروخت کرنے والے کے لیے:101۔ مسجد میں خرید و فروخت سے بھی نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم