میّت پر رونا:16 ۔اگر میّت کو دیکھ کر فرطِ جذبات سے رونا آئے اور آنسو جاری ہو جائیں تو اس کی ممانعت نہیں ہے۔ [1]چِلاّنے، پیٹنے، گریبان پھاڑنے اور بَین کرنے کی ممانعت:17 ۔ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:’’جو شخص اپنے رخسار پیٹے، گریبان پھاڑے اور اہلِ جاہلیّت کی طرح نوحہ و واویلا کرے (چیخے چِلائے) وہ ہم میں سے نہیں ہے۔‘‘[2]18۔ ایک حدیث میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:’’جو شخص (موت کی مصیبت میں) اپنا سر منڈوائے، چیخے چِلاّئے، اور اپنے کپڑے پھاڑے (وہ ہم میں سے نہیں ہے)۔‘‘ [3]