’’کچھ ڈر نہیں، اللہ نے چاہا تو (یہ بیماری گناہوں سے) پاک کر دے گی۔‘‘بخار کا علاج و دُعا:8 ۔ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:’’بخار جہنّم کی بھاپ ہے، اس کو پانی سے ٹھنڈا کرو۔‘‘ [1]9 ۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے ایک صاحبزادے کے پاس تشریف لے جاکر یہ دُعا فرمائی:(( اِکْشِفِ الْبَأْسَ رَبَّ النَّاسِ اِلٰہَ النَّاسِ )) [2]’’اے تمام لوگوں کے پروردگار! اے لوگوں کے معبود! اس کی تکلیف دُور کر دے۔‘‘