ہدیہ اور دعا دیے جانے پردعا:186۔ اُم المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک بکری ہدیہ دی گئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے لوگو ں میں تقسیم کردو۔ جب خادمہ تقسیم کرکے واپس آئی تو حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے پُوچھا کہ لوگوں نے کیا کہا ؟ خادمہ نے بتایاکہ لوگوں نے کہا: ’’بَارَکَ اللّٰہُ فِیْکُمْ‘‘ ’’اللہ تم میں برکت فرما ئے۔‘‘سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا:(( وَفِیْھِم بَارَکَ اللّٰہُ )) ’’انھیں بھی اللہ برکت دے۔‘‘ہم ان کے لیے اس طرح دعا کر دیتے ہیں۔ اس طرح ہمارا اجر ہمارے لیے باقی رہ جائے گا۔ [1]جب تنکا دُور کیا جائے:187۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے کسی آدمی کی ڈاڑھی یا سر سے کوئی تنکا نکالا تو اس آدمی نے کہا: ’’اللہ