’’اے میرے رب! مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما، تو غالب اور صاحبِ کرم ہے۔‘‘65 ۔یومِ عرفہ کی دعا:یومِ عرفہ کو سارا دن مسنون دعائیں کرتے رہیں، البتہ اس دن کی افضل ترین دعائے انبیا علیہم السلام یہ ہے:(( لَآاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہٗ الْحَمْدُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَيْئٍ قَدِیْرٌ )) [1]’’اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، تمام بادشاہی اور ہر طرح کی حمد و ثنا اسی کے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔‘‘ذبح و قربانی کی دعائیں:66 ۔ذبح و نحر کے وقت یہ کلمات کہیں:(( بِسْمِ اللّٰہِ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ )) [2]