مختلف دُعائیںبیت الخلا میں داخل ہونے کی دُعا:69 ۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلا میں داخل ہوتے تو یہ دُعا فرماتے تھے:(( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ ))’’اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں ناپاک جنّوں اور جننیوں سے۔‘‘ [1]قضائے حاجت کے لیے بیٹھتے وقت دُعا:70 ۔بیت الخلا میں داخل ہوتے وقت تو مذکورہ دُعا کریں گے، جب کہ بیت الخلا کے اندر جاکر بولنا یا دُعا کرنا صحیح نہیں،