دُعائیں وارد ہوئی ہیں جو کہ عام کتبِ نماز میں بھی نقل کی جاتی ہیں، لیکن وہ دُعائیں کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں۔ 49۔ وتر کے بعد کی دُعا:وتر کے سلام کے بعد تین دفعہ یہ دُعا پڑھیں اور تیسری مرتبہ اسے ذرا لمباکرنا مسنون ہے:(( سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْقُدُّوْسِ )) [1]’’پاک ہے بادشاہ جو کہ مقدّس ہے۔‘‘50 ۔روزہ افطار کرنے کی دُعا:نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روزہ افطار کرتے وقت یہ دُعا فرمایا کرتے تھے:(( ذَھَبَ الظَّمَأُ وَابْتَلَّتِ الْعُرُوْقُ وَثَبَتَ الْأَجْرُ اِنْ شَآئَ اللّٰہُ ))’’پیاس گئی اور آنتیں گیلی ہوئیں اور اللہ نے چاہا تو اجر و ثواب ثابت ہوگیا۔‘‘ [2]51 ۔دوسری دُعا: