کھانا کھانے کی دُعا:96۔ خورد و نوش کی دُعائیں اصل کتاب میں نمبر (۱۴۶) تا (۱۵۲) کے تحت ذکر ہوگئی ہیں، جبکہ ایک حدیث میں ہے کہ جب کوئی کھانا کھائے تو یہ دُعا کرے:(( اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَ اَبْدِلْنَا خَیْراً مِنْہُ )) [1]’’اے اللہ! ہمارے لیے اس میں برکت فرما اور ہمیں اس سے بھی بہتر کھانا عطا کر۔‘‘دودھ پینے کی دُعا:97 ۔اسی مذکورہ سابقہ حدیث میں ہے کہ دُودھ پیئیں تو یہ دُعا کریں:(( اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَ زِدْنَا مِنْہُ )) [2]’’اے اللہ! ہمارے لیے اِس میں برکت فرما اور ہمیں یہ اور زیادہ دے۔‘‘