’’اے میرے پروردگار! میرا سینہ کھول دے اور میرا کام آسان کر دے اور میری زبان کی گرہ کھول دے تاکہ لوگ میری بات کو سمجھ سکیں۔‘‘22۔ ﴿ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي﴾ [القصص: ۱۶]’’میں نے اپنے آپ پر ظلم کیا ہے تو مجھے بخش دے۔‘‘23۔ ﴿ رَبِّ نَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ﴾ [القصص: ۲۱]’’ اے میرے پروردگار! میں تیری طرف سے نازل ہونے والی خیر و نعمت کا محتاج ہوں۔‘‘قومِ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعا:24۔ ﴿رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلْقَوْمِ الظَّالِمِينَ ﴿٨٥﴾ وَنَجِّنَا بِرَحْمَتِكَ مِنَ الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ ﴾[یونس: ۸۵۔ ۸۶]’’اے ہمارے رب! ہمیں ظالم لوگوں کے لیے فتنہ نہ بنا اور اپنی رحمت سے ہم کو کافروں سے نجات دے۔‘‘دعائے آسیہ عليها السلام:فرعون کی بیوی آسیہ عليها السلام نے اس کے ظلم و ستم اور جبر و جور