لہٰذا جب بیت الخلا میں داخل ہونے لگیں تو اسی وقت یا پھر کسی کھلی جگہ قضائے حاجت کی نوبت آجائے تو بیٹھتے وقت یہ کہیں:(( بِسْمِ اللّٰہِ )) ’’اللہ کے نام سے۔‘‘نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’یہ کہہ کر بیٹھنے سے جنات کی آنکھوں اور اِنسانوں کی شرم گاہوں کے مابین پردہ ہو جاتا ہے۔‘‘ [1]بیت الخلا سے نکل کر دُعا:71 ۔بیت الخلا سے نکل کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دُعا کیا کرتے تھے:(( غُفْرَانَکَ )) [2]’’(اے اللہ!) تیری بخشش چاہتا ہوں۔‘‘نیا کپڑا پہننے کی دُعا:72 ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نیا کپڑا پہنتے وقت یہ دعا پڑھتے: