92 ۔ایک حدیث میں ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ اللہ اس کی مغفرت کر دیتا ہے جو کہ آسمان کی طرف دیکھ کر یہ کہے:(( اَشْھَدُ اَنَّ لَکَ رَبًّا وَّ خَالِقاً اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ )) [1]’’میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرا بھی ایک پروردگار و خالق ہے۔ اے اللہ! میری مغفرت فرما دے۔‘‘93 ۔ایک حدیث میں ہے کہ آسمان کی طرف دیکھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے:(( یَا مُصَرِّفَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی طَاعَتِکَ )) [2]’’اے دلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنی اطاعت پر قائم رکھ۔‘‘قرض ادا کرنے کے وقت قرض خواہ کے لیے دُعا:94 ۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبداللہ بن ابی ربیعہ رضی اللہ عنہ سے چالیس ہزار درہم قرض لیے اور بہ وقتِ ادا کرنے ان کے