Maktaba Wahhabi

64 - 193
خیروبرکت ہی کا ذریعہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس خواب کے باعث صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کا مقام و مرتبہ بھی اُجاگر ہوگیا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں انھیں اپنی رضا کا وثیقہ بھی مرحمت فرمادیا۔ رَضِيَ اللّٰہُ عَنْہُمْ وَرَضُوا عَنْہُ۔ یہ خواب کفار مکہ کے ساتھ صلح و صفائی کا ذریعہ بن گیا۔ اس کی بدولت کامیابی و کامرانی کے دروازے کھلے۔ مزیدبرآں یہ بات بھی واضح ہوگئی کہ﴿ وَالصُّلْحُ خَيْرٌ﴾’’اور صلح میں بھلائی ہوتی ہے۔‘‘[1] قرآن مجید میں جس ترتیب سے خواب بیان کیے گئے تھے، اسی مناسبت سے یہاں ان کا ذکر کردیا گیا ہے۔
Flag Counter