Maktaba Wahhabi

وبائی امراض سے بچاؤ کی دس نصحیتیں

مؤلف: عبدالرزاق بن عبدالمحسن البدر

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سنٹر، کراچی

مترجم: ابوسعید شعیب اعظم المدنی

سے یاد دہانی کے طور پر یہ مفید نصیحتیں پیش خدمت ہیں ۔ اللہ سے ہماری یہ دعا ہے کہ وہ ہم سے اور دنیا بھر کے تمام مسلمانوں سے ہر مصیبت و آزمائش اور اِس سختی و بیماری کی شدت کو دور فرمادے، اور اس طرح ہماری مدد فرمائے جس طرح اپنے نیک بندوں کی مدد فرماتا ہے۔یقینا وہی اس کا نگران ہے اور وہی اس پر قادر ہے۔ 1۔پہلی نصیحت: مصیبت نازل ہونے سے پہلے کی دعا کا اہتمام کرنا سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جو شام کے وقت تین مرتبہ یہ پڑھ لے: ﴿ بِسْمِ اللّٰهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيم ﴾ ترجمہ:’’ اللہ کے نام کے ساتھ (میں پناہ مانگتا ہوں )، جس کے نام کی برکت سے زمین و آسمان میں کوئی چیز بھی نقصان نہیں پہنچا سکتی، اور وہی خوب سننے والا، خوب جاننے والا ہے۔‘‘ [1] تو صبح تک اُسے کوئی بھی اچانک مصیبت نقصان نہیں پہنچائے گی۔ اور جو صبح کے وقت تین مرتبہ یہ پڑھ لے تو شام تک اُسے کوئی بھی اچانک مصیبت نقصان نہیں پہنچائے گی۔ نوٹ: چوبیس گھنٹے اچانک مصیبت سے محفوظ رہنے کا یہ وظیفہ ہے۔
x
صفحہعنوان
1وبائی امراض سےبچاؤ کی نصیحتیں مقدمہ
21۔پہلی نصیحت: مصیبت نازل ہونے سے پہلے کی دعا کا اہتمام کرنا
32۔دوسری نصیحت: یہ دعا کثرت سے پڑھنا:
53۔تیسری نصیحت: مصیبت کی سختی سے پناہ مانگنا
54۔چوتھی نصیحت: گھر سے نکلنے کی دعا پر پابندی کرنا
65۔پانچویں نصیحت: صبح و شام اللہ سے عافیت مانگنا
66۔چھٹی نصیحت: کثرت سے دعائیں مانگنا
77۔ساتویں نصیحت: وباء کے مقامات سے دور رہنا
78۔آٹھویں نصیحت: نیک اعمال اور اچھا برتاؤ کرنا
89۔نویں نصیحت: رات کا قیام کرنا
810۔دسویں نصیحت: برتن ڈھکنا اور تھیلی ؍ مشکیزے کو ڈوری سے باندھنا
10چند اختتامی نصیحتیں
Flag Counter