Maktaba Wahhabi

183 - 193
قدرِ مشترک یہی ہے کہ بدن کا دونوں سے قوام و قیام ہے۔ بے وضو ہونے کی تعبیر خواب میں حدث ہونے کی تعبیر دین میں کسی بدعت کے پیدا ہونے کی ہے۔ اگرحدث اصغر ہو تو چھوٹا گناہ اور حدث اکبر ہو تو کبیرہ گناہ ہے۔ یہودیت اور نصرانیت کی تعبیر یہودیت نیت کی بدی اور ناحق کی پیروی پر دلالت کرتی ہے۔اور نصرانیت فسادِ علم، جہالت اور ضلالت پر دلالت کرتی ہے۔ لوہا دیکھنے کی تعبیر لوہے کی تعبیر اور لوہے کے ہر قسم کے ہتھیاروں کی تاویل قوت و نصرت سے ہوتی ہے جیسا وہ ہتھیار ہو اور جس درجے کا ہو۔ خوشبو دار چیز کی تعبیر عمدہ خوشبو کی تعبیر اچھی تعریف، عمدہ بات اور نیک عمل سے ہوتی ہے، جبکہ بدبو کی تعبیر اس کے برعکس ہے۔ ترازو کی تعبیر ترازو کی تعبیر عدل و انصاف ہے۔ ٹڈیوں کی تعبیر ٹڈیوں کی تعبیر لشکر ہے۔ ان کا جتھا لشکریوں کی کثرت پر دلالت کرتا ہے۔
Flag Counter