Maktaba Wahhabi

173 - 193
ترجمے کرکے علم دین کو فروغ دیا۔ یوں وہ دین کی اشاعت میں اپنے رفقاء سے سبقت لے گئے۔[1] مولانا محمد اسحاق بھٹی حفظہ اللہ کا خواب مولانا محمد اسحاق بھٹی مؤرخ ہیں۔ کئی کتب کے مصنف ہیں۔ ہفت روزہ الاعتصام کے بھی ایڈیٹر رہے۔ ادارہ ثقافت اسلامیہ لاہور میں کئی سال تک اہم علمی و تحقیقی کام کرتے رہے ہیں۔ بھٹی صاحب مولانا اسماعیل سلفی رحمہ اللہ کے ساتھ جمعیت اہلحدیث لاہور کے دفتر میں بھی کام کرتے رہے ہیں۔ مولانا اسماعیل سلفی رحمہ اللہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے پہلے ناظم اعلیٰ مقرر ہوئے تھے۔ محمد اسحاق بھٹی صاحب اپنا خواب بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں: اب جی چاہتا ہے کہ لائق اکرام قارئین کو ایک خواب سنا دیا جائے جو بالکل صحیح ثابت ہوا۔ 1977ء میں ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف جو ہنگامے شروع ہوئے تھے وہ مسجدوں میں بھی پہنچ گئے تھے۔ ایک دن میں نے دیکھا کہ میں چوک نیائیں گوجرانوالہ کی جانب سے چھوٹے دروازے سے مولانا کی مسجد میں داخل ہوا۔ صحن میں کھڑے ہوکر اندر منبرومحراب کی طرف دیکھا تو بہت سے ملنگ قسم کے لوگ وہاں بیٹھے ہیں جنھوں نے مختلف رنگوں کے بڑے بڑے منکوں کی تسبیحیں یا مالائیں گلوں میں ڈال رکھی ہیں۔ با زوؤں میں لوہے کے کڑے اور ہاتھوں میں بڑے بڑے چمٹے ہیں جنھیں وہ بیٹھے ہوئے اچھل اچھل کر زور
Flag Counter