Maktaba Wahhabi

165 - 193
مولاناعبد الجبار غزنوی رحمہ اللہ کا خواب امام ابن حزم از پروفیسر ابوزہرہ مصری کے مترجم جناب غلام احمد حریری اس کتاب کے دیباچے میں لکھتے ہیں: ’’خاکسار نے اپنے اساتذہ کی زبانی یہ روایت سنی کہ مولانا امام عبد الجبار غزنوی رحمہ اللہ کو امام ابن حزم رحمہ اللہ سے گہرا تعلق خاطر تھا۔ مگر یہ چیز اکثر کھٹکتی تھی کہ ابن حزم اکابر و اعاظم کا ادب ملحوظ نہیں رکھتے۔ ایک بار وہ خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت سے مشرف ہوئے تو جسارتِ ابن حزم کی وجہ دریافت کی۔ آپ نے فرمایا: ’’ایں غلبہ عشق است نے ترکِ ادب‘‘ یعنی یہ عشق کا غلبہ ہے، ترکِ ادب نہیں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ابن حزم کا جذبہ اتباع رسول اس قدر بڑھا ہوا تھا کہ وہ حدیث نبوی کے ہوتے ہوئے کسی کے قول کو خاطر میں نہیں لاتے تھے۔‘‘[1] مولانا داود غزنوی رحمہ اللہ کا خواب مولانا داود غزنوی رحمہ اللہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے پہلے امیر تھے۔ انھوں نے پاکستان میں جمعیت اہلحدیث کو منظم و مسلّم کرنے میں بڑا کردار ادا کیا۔ غزنوی خاندان بزرگوں، اللہ کے ولیوں اور اہل علم کا خاندان تھا۔ اس گلستانِ توحید کے آخری پھول مولانا سید ابوبکر غزنوی رحمہ اللہ تھے جو لندن میں ایک حادثے میں وفات پاگئے۔ مولانا غزنوی پاکستان بننے سے قبل سیاست میں بھی بہت حصہ لیتے تھے۔ انگریزوں کو ہندوستان سے نکالنے کے لیے انھوں نے زبردست جدوجہد کی۔ انھیں کئی دفعہ جیل بھی جانا پڑا۔ 1942ء میں انھیں گرفتار کیا گیا اور سنٹرل جیل لاہور میں رکھا گیا۔ موصوف
Flag Counter