Maktaba Wahhabi

83 - 83
اور مجلسی نے ابوعبد اللہ(جعفر الصادق ) سے نقل کیا ہے ، آپ فرماتے تھے: ’’ عبد اللہ بن سباء پر اللہ لعنت کرے ؛ اس نے امیر المؤمنین میں ربوبیت کا دعوی کیا ۔ اللہ کی قسم ! امیر المؤمنین اللہ تعالیٰ کے اطاعت گزار بندے تھے۔ ہلاکت ہو اس انسان کے لیے جوہم پر جھوٹ بولتا ہے۔اورکچھ لوگ ہمارے بارے میں ایسی باتیں کہتے ہیں جوہم خود اپنے متعلق نہیں کہتے۔ہم اللہ کی بارگاہ میں ان سے برأت کا اظہارکرتے ہیں ۔ہم اللہ کی بارگاہ میں ان سے برأت کا اظہار کرتے ہیں ۔‘‘[1] اللہ تعالیٰ ان [آئمہ اہل ِبیت ] پر رحمتیں نازل فرمائے ۔یہ حضرات ہمیشہ شیعوں کی مذمت کیا کرتے تھے۔ان کے بارے میں غلوکرنے کی وجہ سے فرمایاکرتے تھے: یہ [رافضی] یہودیوں اور عیسائیوں سے بھی برے ہیں ۔کشی نے ابو عبد اللہ سے روایت کیا ہے :آپ فرماتے ہیں : ’’ اللہ تعالیٰ نے منافقین کے بارے میں کوئی آیت نازل نہیں فرمائی مگروہ شیعوں کی اختیار کردہ راہ پر صادق آتی ہے۔‘‘[2] اوران ہی سے ایک دوسری روایت میں منقول ہے : ’’ بیشک جو کوئی اس [غلوکی ] راہ پر چلتا ہے ، وہ یہود ، نصاری ،مجوس اور مشرکین سے برا ہے۔‘‘[3]
Flag Counter