Maktaba Wahhabi

241 - 269
ساتھ ہیں۔ ان کے عمل برباد ہو گئے اور وہ خسارہ اٹھانے والوں میں ہو گئے۔ اے لوگو! جو ایمان لائے ہو! تم میں سے جو کوئی اپنے دین سے پھر جائے تو بس اللہ جلد ایسے لوگ لائے گا کہ وہ ان سے محبت کرتا ہو گا اور وہ اس سے محبت کرتے ہوں گے۔ وہ مومنوں پر نرمی کرنے والے ہوں گے اور کافروں پر سختی کرنے والے، وہ اللہ کی راہ میں جہاد کریں گے اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہ ڈریں گے، یہ اللہ کا فضل ہے، وہ جسے چاہتا ہے عطا کرتا ہے۔ اور اللہ (بڑی) وسعت والا، خوب جاننے والا ہے۔تمھارے دوست تو صرف اللہ اور اس کا رسول اور وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے، جو نماز قائم کرتے ہیں اور زکاۃ دیتے ہیں اور رکوع کرنے والے ہیں اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول سے دوستی رکھتا ہے اور ان لوگوں سے دوستی رکھتا ہے جو ایمان لائے ہیں، تو (وہ اللہ کا گروہ ہیں اور) یقیناً اللہ کا گروہ ہی غالب آنے والا ہے۔‘‘ [1]
Flag Counter