بہت بخشنے والا ہے۔‘‘ 5: حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھبرائے ہوئے گھر سے نکلے ‘آپ کا چہرہ انور سرخ ہورہا تھا۔آپ یہ ورد پڑھ رہے تھے: (( لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ۔))[مسلم (2880)] ’’اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ‘‘ 6: حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :میں رات کوگھبرایا کرتا تھا ۔ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوکر عرض گزارہوا؛ میں رات کو گھبرا جاتا ہوں ‘ اور تلوار لے کر نکلتا ہوں تو جوکچھ بھی پاتا ہوں اس پر تلوار سے حملہ کردیتا ہوں ۔تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ کیا میں تجھے وہ کلمات نہ سکھاؤں جو مجھے روح الامین نے سکھائے ہیں ؟ میں نے عرض کیا : کیوں نہیں یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ضرور سکھائیے ۔ |