Maktaba Wahhabi

71 - 156
غصے ‘ اس کی سزاسے ‘ اوراس کے بندوں کے شر سے او ر شیطانوں کے وسوسوں اوران کے حاضر ہونے سے۔‘‘ [جب ان الفاظ میں دعاء کریگا ] تو کوئی چیز اسے نقصان نہ دے سکے گی۔‘‘[صحیح أبي داؤد (۳۸۹۳)۔] ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے شکایت کی کہ وہ بہت ہی ڈراؤنے خواب دیکھتا ہے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جب تم اپنے بستر پر جاؤ تو چاہیے کہ ان الفاظ میں دعاء کرو۔‘‘(اور پھر مذکورہ بالا دعا سکھائی )۔ 3: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا ہے کہ اگرتم میں سے کوئی ایک خواب میں گھبرا جائے یا کوئی نا پسندیدہ چیزدیکھے تو اسے چاہیے کہ بذیل کام کرے: ٭: تین بار : دائیں طرف تھوک دے۔[ مسلم (2261)۔] ٭: تین بار : اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھے۔
Flag Counter