Maktaba Wahhabi

7 - 156
یہاں ایک بڑا مسئلہ یہ بھی دیکھنے میں آتا ہے کہ لوگوں نے گلے میں مختلف پیروں کی طرف سے دیے گئے تعویذ گنڈے؛دھاگے؛ اور امام ضامن باندھ رکھے ہوتے ہیں ۔ جو کہ شریعت مطہرہ کے سراسر خلاف ہیں ۔یہاں پر بات کو طول دینے کے بجائے مختصر عرض یہ ہے کہ دین اس طرح کی گنڈے اور دھاگے اور ضامن باندھنے کے بجائے دم کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔ اور پھر دم کی دو اقسام ہیں : ۱۔ مشروع دم ۲۔ ممنوع دم مشروع دم : مشروع جھاڑ پھونک وہ ہے جس میں باتفاق علماء تین شرائط پائی جائیں : ۱۔ واضح عربی زبان میں ہو، اور اس کا معنی سمجھا جاسکتا ہو۔ ۲۔ اللہ تعالیٰ کا کلام ہو، یا اس کے اسماء و صفات پر مشتمل اذکار و دعائیں ہوں ۔
Flag Counter