Maktaba Wahhabi

16 - 156
بسا اوقات یہی چیز اس وقت عین شرک کی صورت اختیار کرجاتی ہیں جب ان چیزوں پر غیراللہ کی دہائی لکھ لٹکایا جاتا ہے۔ جیسے یا علی مدد؛ یا پنجتن پاک مدد؛ یا غوث مدد۔ جانے یا علی؛ علی مولا وارث۔ یا امام ضامن کا تعویذ؛ یاپنجتن کا نقش باندھناعین شرک ہے۔ایسا انسان اگر بیت اللہ کے سامنے سجدہ میں مرجائے؛ اور اس کا عقیدہ یہ ہوکا اللہ تعالیٰ کے علاوہ یا اس کے ساتھ کوئی حاجت روایا مشکل کشا؛ یا بگڑی بنانے والا ہے؛ تو وہ مشرک مرے گا۔ اللہ تعالیٰ کافرمان ہے: ﴿قُلْ اَفَرَاَیْتُمْ مَّا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ اِنْ اَرَادَنِیَ اللّٰہُ بِضُرٍّ ہَلْ ہُنَّ کٰشِفٰتُ ضُرِہٖ اَوْ اَرَادَنِیَ بِرَحْمَۃٍ ّ ہَلْ ہُنَّ مُمْسِکٰتُ رَحمَتِہٖ قُلْ حَسبِیَ اللّٰہُ عَلَیْہِ یَتَوَکَّلُ الْمُتَوَکِّلُوْنَ ﴾ [الزمر:38] ’’ان سے کہو، جب حقیقت یہ ہے تو تمہارا کیا خیال ہے کہ اللہ مجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو کیا تمہاری یہ دیویاں جنہیں تم
Flag Counter