Maktaba Wahhabi

12 - 156
تمیمہ کو عرب لوگ اپنے بچوں کے گلے میں ڈالتے تھے تاکہ وہ نظر بد سے محفوظ رہیں لیکن اسلام نے اس کو باطل قرار دیا۔ جب علمائے امت کا اس پر اتفاق ہے کہ مسنون دم اور علاج اپنی شرائط کے ساتھ جائز ہے۔ تو میں نے مختلف کتابوں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے وارد وہ شرعی دم اور علاج اس کتابچہ میں جمع کئے ہیں جو کہ صحیح سند کے ساتھ ثابت ہیں ۔ اس کتابچہ کا اصل مقصد یہ ہے کہ ہر پریشان حال ’’ آپ اپنے آپ پر دم کرے۔‘‘ تاکہ وہ مشروع اذکار اور آیات خود پڑھے؛ اس کے چند ایک بیش بہا فوائد حاصل ہوں گے: ۱۔ ہر حرف قرآنی پڑھنے پر دس نیکیاں ملیں گی۔ ۲۔ قرآن پاک سے تعلق قائم ہوگا؛ ایمان میں اضافہ ہوگا۔ ۳۔ قرآن و حدیث پر اعتماد بحال اور پختہ ہوگا۔ ۴۔ قرآن و حدیث پڑھنے سے برکات اور سکون نازل ہوگا؛ جو کہ
Flag Counter