Maktaba Wahhabi

177 - 346
پندرھواں باب اخلاق و عادات پہلے بتایا جا چکا ہے کہ مولانا احمد الدین تین بھائی تھے اور ایک بہن۔بھائیوں میں سب سے بڑے احمد الدین تھے، ان سے چھوٹے فضل احمد اور سب سے چھوٹے عبداللہ! مولانا احمد الدین کی شادی ہوئی، لیکن اس کے بعد معاملہ طلاق تک پہنچ گیا۔پھر دوسری شادی نہیں کی۔تمام عمر مجرد رہے۔اولاد سے محروم تھے۔ عبداللہ کی نرینہ اولاد چار بیٹے تھے، جن کے نام یہ ہیں:مرزا محمد یونس، محمد اسلم، محمد یعقوب اور محمد یوسف۔مرزا محمد یونس نے بذریعہ ٹیلی فون بتایا کہ ان کے والد عبداللہ جوانی میں وفات پاگئے تھے۔اس وقت ان کے بچے کم عمر تھے۔ان(محمد یونس)کی عمر صرف دو سال کی تھی۔آمدنی کا بہ ظاہر کوئی ذریعہ نہ تھا، لیکن مولانا احمد الدین نے ان بچوں کی اس طرح کفالت کی کہ انھیں مالی لحاظ سے کوئی پریشانی لاحق نہیں ہوئی۔پھر بچے جوان ہوگئے اور اللہ تعالیٰ نے تکلیفیں رفع فرما دیں۔ ان بچوں نے بھی اپنے تایا مولانا احمد الدین کی بڑی خدمت کی اور ان کا ہر حکم مانا۔اس کا اندازہ اس سے کیجیے کہ محمد اسلم کسی کام کے سلسلے میں ایک مرتبہ فیصل آباد جانے کے لیے تیار ہوئے تو مولانا احمد الدین نے فرمایا: میرے لیے زرعی یونیورسٹی کے مالی سے شہد کی بوتل ضرور لانا۔وہ دس روپے کی بوتل دے گا۔لیکن یہ وہاں اپنے کاموں میں ایسے الجھے کہ شہد کی بوتل والی مولانا کی بات بھول گئے اور واپس گکھڑ
Flag Counter