Maktaba Wahhabi

227 - 346
اٹھارھواں باب مولانا گکھڑوی کے دس واقعات (بہ قلم مولانا ارشاد الحق اثری) مولانا ارشاد الحق اثری اردو اور عربی کی بہت سی کتابوں کے مصنف و مرتب اور جماعت اہلِ حدیث کے مشہور محقق اور خطیب ہیں۔ادارہ علومِ اثریہ(فیصل آباد)کی نظامت انہی کے سپرد ہے۔اس ادارے میں متعدد اصحابِ علم تصنیفی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور ان کی تصانیف ہمارے لیے استفادے کا باعث ہیں۔مولانا ممدوح سے طویل مدت سے میرے دوستانہ مراسم قائم ہیں۔ان کے حالات اور ان کی تصنیفی خدمات کی تفصیل میری زیر طبع کتاب ’’گلستانِ حدیث‘‘ میں مرقوم ہے۔میرے اس عالم وفاضل دوست نے میری درخواست پر مولانا احمدالدین گکھڑوی سے متعلق دس دلچسپ واقعات ارسال فرمائے، جو کتاب کے ایک مستقل باب کے طور پرذیل میں درج کیے جارہے ہیں، ملاحظہ فرمائیے: 1۔حضرت مولانا احمد الدین گکھڑوی مسلک اہلِ حدیث کے ترجمان اور فرق باطلہ عیسائیوں، قادیانیوں، آریہ سماجیوں، منکرینِ حدیث اور خرافاتیوں کے مقابلے میں سیف بے نیام اور کامیاب مناظر تھے۔میرا ان سے پہلا تعارف 1964ء میں جامعہ تعلیم الاسلام ماموں کانجن میں ہوا۔یہ میرا جامعہ سلفیہ(لائل پور)میں پہلا سال تھا۔دوران سال میں وفاتِ مسیح کے متعلق ایک پمفلٹ، جو آں جہانی
Flag Counter