Maktaba Wahhabi

261 - 346
بائیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کے چند واقعات (مولانا محمد رفیق سلفی کی زبانی) مولانا محمد رفیق سلفی کا تعارف جامعہ سلفیہ کے استاذ حافظ فاروق الرحمن یزدانی حسبِ ذیل الفاظ میں کراتے ہیں : ’’مولانا محمد رفیق سلفی 1936ء میں موضع شہورہ تحصیل اجنالہ ضلع امرتسر میں پیدا ہوئے۔قیامِ پاکستان کے وقت عمر 10 سال تھی اور چوتھی جماعت کے طالبِ علم تھے۔تقسیمِ ملک کے بعد پاکستان آکر رام گڑھ(موجودہ مجاہد آباد)لاہور میں رہایش پذیر ہوئے۔قریب کی آبادی مغل پورہ میں حافظ محمد یوسف گکھڑوی مرحوم کی کوشش سے جامع مسجد توحید گنج اہلِ حدیث بنائی گئی۔اس وقت اس مسجد میں قاری محمد ابراہیم امام ومدرس تھے اور حافظ محمد اسماعیل ذبیح مرحوم خطیب …! مولانا محمد رفیق سلفی صاحب نے ان سے ابتدائی دینی تعلیم حاصل کی۔ 1948ء میں لاہور سے موضع راہوالی نزد گوجراں والا میں منتقل ہوگئے۔ ابتدا میں راہوالی سے گکھڑ حافظ محمد یوسف صاحب سے پڑھنے کے لیے جاتے رہے۔بعد ازاں گوجراں والا میں شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ سے تعلیم حاصل کی اور مولانا محمد خالد گرجاکھی سے صحیح بخاری کا درس لیا۔ راہوالی میں مسجد اہلِ حدیث کے لیے جی ٹی روڈ سے مغربی جانب دس مرلے
Flag Counter