Maktaba Wahhabi

235 - 346
انیسواں باب حکیم محمد عتیق الرحمن کا مکتوبِ گرامی مولانا احمد الدین گکھڑوی سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے میں نے جن دوستوں سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کیا، ان میں جناب حکیم محمد عتیق الرحمن صاحب بھی شامل ہیں۔انھوں نے اس سلسلے میں بہت تعاون کیا۔وہ گوجراں والا بھی گئے اورمولانا محمد ابراہیم صاحب سے ملے جو برادری میں مولانا احمد الدین کے بھتیجے ہیں۔ان سے جو معلومات حاصل ہوئیں، وہ حکیم صاحب نے مجھے بھجو ادیں۔اس پر میں ان کا بے حد شکرگزار ہوں۔ذیل میں وہ خط ملاحظہ فرمائیے! جو حکیم صاحب نے مجھے لکھا۔اس میں مولانا سے متعلق جو معلومات درج ہیں، اگرچہ ان میں سے بعض باتیں کتاب میں آگئی ہیں، لیکن اس خط کی صورت میں بھی قارئین کے علم میں آجائیں تو کیا مضائقہ ہے۔یہ بڑی دلچسپ اور اہم باتیں ہیں جو مولانا احمد الدین سے متعلق تاریخ کا ضروری حصہ ہیں۔خط کی اہمیت کے پیش نظر اسے کتاب کا ایک مستقل باب بنا دیا گیا ہے۔ملاحظہ فرمائیے: بسم اللّٰه الرحمن الرحیم مکرم ومحترم جناب بھٹی صاحب زید مجد کم السلام علیکم ورحمۃ اللّٰه وبرکاتہ !
Flag Counter