Maktaba Wahhabi

272 - 346
تیئیسواں باب وفات حضرت مولانا احمدالدین گکھڑوی کی وفات پر عیسوی حساب سے سینتیس(37)برس کا عرصہ گزر چکا ہے۔اس وقت گکھڑ کی مسجد اہلِ حدیث یعنی مسجد توحید گنج کے خطیب وامام مولانا عبدالواحد تھے۔مولانا احمد الدین مرحوم کی وفات پر ہفت روزہ ’’الاعتصام‘‘ کے 6 جولائی 1973ء کے شمارے میں ان کا مضمون شائع ہوا تھا، جس میں انھوں نے لکھا تھا کہ وہ مولانا مرحوم کے مختلف مناظروں کی روداد جمع کر رہے ہیں، جسے مرتب کرکے ’’الاعتصام‘‘ میں شائع کرائیں گے، لیکن افسوس ہے، وہ بھی عرصہ ہوا وفات پا گئے۔معلوم نہیں، ان کے مناظروں کے متعلق انھیں تفصیلات کا علم ہوا یا نہیں ہوا۔اندازہ یہ ہے کہ انھیں اس سلسلے میں زیادہ معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔اگر حاصل ہوتیں تو ’’الاعتصام‘‘ میں ضرور شائع کی جاتیں۔ بہر حال ان کا 6 جولائی 1973ء کا مضمون یہاں درج کیا جارہا ہے۔ملاحظہ فرمائیے: جماعت اہلِ حدیث کے نامور خطیب، مایۂ ناز مقرر، مشہوراور کامیاب مناظرِ اسلام حضرت مولانا احمد الدین گکھڑوی مورخہ12 جمادی الاولی 1393ھ(مطابق 14 جون 1973ء)کوبروز جمعرات بوقت چار بجے دن وفات پاگئے۔إنا للّٰہ وإنا إلیہ راجعون۔آپ کی وفات ملتِ اسلامیہ کے لیے اور خصوصاً طائفہ منصورہ
Flag Counter