Maktaba Wahhabi

63 - 108
راندہ ٔ درگاہ ہے؟ جب کہ کسی کے کفر و ایمان کا مسئلہ امور غیب سے ہے جسے اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ہاں شریعت کے ذریعے ہمیں یہ ضرور معلوم ہوا ہے کہ جو شخص کفر کی حالت میں مرے، وہ ملعون ہے۔ جہاں تک یزید کو "رحمۃاللہ علیہ" یا "رحمہ اللہ" کہنے کا تعلق ہے تو یہ نہ صرف جائز بلکہ مستحب(اچھا فعل)ہے بلکہ وہ از خود ہماری ان دعاؤں میں شامل ہے جو ہم تمام مسلمان کی مغفرت کےلیے کرتے ہیں کہ((اللھم اغفر للمؤمنین والمؤمنات))’’یا اللہ! تمام مومن مردوں اور عورتوں کو بخش دے‘‘اس لیے کہ یزید بھی یقیناً مومن تھا۔"(وفیات الاعیان،۲۸۸/۳، طبع بیروت) ٭٭٭
Flag Counter