Maktaba Wahhabi

97 - 303
الْأَمِیْنِ﴾کہہ کر،(۲)سورہ بلد میں﴿لَا أُقْسِمُ بِہَذَا الْبَلَدِ﴾کہہ کر۔ (۱۰) اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سرزمین کو مخاطب کرکے فرمایا تھا:’’وَاللّٰہِ اِنَّکِ لَخَیْرُ اَرْضِ اللّٰہِ، وَاَحَبُّ اَرْضِ اللّٰہِ اِلَيَّ، وَلَوْلَا اَنِّيْ اُخْرِجْتُ مِنْکِ مَا خَرَجْتُ‘‘(احمد، ترمذی وغیرہ- صحیح الجامع:۷۰۸۹) اللہ کی قسم!(اے مکہ)تو اللہ کی سب سے بہتر زمین ہے، اور میرے نزدیک اللہ کی سب سے محبوب زمین ہے، اگر مجھے تیرے یہاں سے نہ نکالا گیا ہوتا تو میں نہ نکلتا۔ (۱۱) اس سرزمین کے کئی نام ہیں جو اس کی عظمت کے گواہ ہیں، مثلاً:ام القری، مکہ، بکہ، بلد حرام، بلد امین وغیرہ۔ الغرض اس روحانی مرکز اور مبارک زمین کی متعدد خصوصیتیں اور فضیلتیں ہیں اور ہر مسلمان اس کے لیے اپنے دل میں احترام کے جذبات رکھتا ہے، اگر اللہ تعالیٰ توفیق دے اور وہاں پہنچنے کا سامان ہوجائے تو اولین فرصت میں اس سرزمین کی زیارت اور حج بیت اللہ سے مشرف ہونے کی کوشش کرنی چاہیے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو یہ مبار ک موقع بار بار عنایت فرمائے۔ آمین۔
Flag Counter