Maktaba Wahhabi

98 - 303
ماہ محرم اہمیت اور مسائل اللہ رب العزت نے انسان کو پیدا کرنے کے بعد اس کو زندگی گزارنے کے لیے شریعت نازل کرکے ہر طرح اس کی رہنمائی فرمائی۔اس دنیا میں انسان کو کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا ہے اس کو قرآن اور حدیث کے ذریعہ واضح طور پر بیان کردیا۔اسلامی سال کے پہلے مہینے محرم الحرام کے تعلق سے شرعی تعلیمات کیا کہتی ہیں۔اس مہینہ میں کیا کرنا چاہئے اور کن چیزوں سے بچنا چاہیے، مختصراََ انہیں بیان کیا جارہا ہے: ۱ - حرمت والا مہینہ: قرآن کریم کی سورہ توبہ کی آیت نمبر(۳۶)میں کہا گیا ہے کہ اللہ تعالی کے یہاں مہینوں کی تعداد(۱۲)ہے، اور ان میں سے چار مہینے حرمت وادب والے ہیں۔ بخاری ومسلم میں مروی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث میں بیان کیا گیا ہے کہ وہ چار مہینے یہ ہیں:(۱)ذو القعدہ(۲)ذو الحجہ(۳)محرم(۴)رجب۔ان مہینوں میں قتل وقتال اور لوٹ مار وغیرہ خاص طور سے ممنوع ہیں اور ان مہینوں کے ادب واحترام کا تاکیدی حکم دیا گیاہے۔ ۲ - حضرت موسی علیہ السلام اور ان کی قوم کی نجات کا مہینہ: حضرت موسی علیہ السلام کو اللہ تعالی نے نبی بنا کر فرعون کے پاس بھیجا تھا، موسی علیہ السلام کی قوم بنو اسرائیل اس وقت مصر میں فرعون کا ظلم وستم برداشت کر رہی تھی، موسی علیہ السلام کی بعثت کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ وہ بنو اسرائیل کو فرعون کے چنگل سے نجات دلائیں، موسی علیہ السلام فرعون کو اللہ کا پیغام پہنچاتے رہے اور اس سے بنی اسرائیل کی آزادی کا
Flag Counter