Maktaba Wahhabi

229 - 303
کمائی میں برکت اور روزی میں اضافہ کے چند دیگر اسباب کمائی کے حلال طریقوں کو اپنا کر اور حرام اور غلط طریقوں سے پرہیز کرکے ہی ایک مسلمان دین، دنیا اور آخرت کی سعادت حاصل کر سکتا ہے اور خالص حلال رزق سے اپنا اور اپنے بال بچوں کا پیٹ پال سکتا ہے۔ ابھی جن تعلیمات وہدایات کا ذکر ہوا ان کا براہ راست تجارت سے تعلق ہے، ان کے ساتھ ہی قرآن وحدیث میں مختلف مقامات پر کچھ ایسے اسباب وذرائع بھی بیان کیے گئے ہیں جو براہ راست تجارت سے متعلق تو نہیں ہیں، مگر تجارت کو ترقی دینے اور کمائی میں برکت لانے میں ان اعمال واسباب کی اہمیت شرعی اعتبار سے مسلّم ہے،مثلا: ۱- گناہوں سے توبہ واستغفار:اللہ تعالیٰ حضرت نوح علیہ السلام کے بارے میں فرماتا ہے کہ انھوں نے کہا:’’اور میں نے(اپنی قوم سے)کہا کہ اپنے رب سے اپنے گناہ بخشواؤ(اور معافی مانگو)وہ یقینا بڑا بخشنے والاہے، وہ تم پر آسمان کو خوب برستا ہوا چھوڑ دے گا، اور تمہیں خوب مال اور اولادمیں ترقی دے گااور تمہیں باغات دے گا اور تمہارے لیے نہریں نکال دے گا۔‘‘ (نوح:۱۰-۱۲) اللہ تعالیٰ حضرت ہود علیہ السلام کے بارے میں فرماتا ہے کہ انھوں نے کہا:’’اے میری قوم کے لوگو!تم اپنے پالنے والے سے اپنی خطاؤں کی معافی طلب کرو اور اس کی جناب میں توبہ کرو، تاکہ وہ برسنے والے بادل تم پر بھیج دے اور تمہاری طاقت پراورطاقت وقوت بڑھا دے اور تم جرم کرتے ہوئے روگردانی نہ کرو۔‘‘ (ھود:۵۲) ۲- اللہ تعالیٰ کا خوف:اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:’’اور جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے اللہ اس کے لیے چھٹکارے کی شکل نکال دیتا ہے اور اسے ایسی جگہ سے روزی دیتا ہے جس کا اسے گمان بھی نہ ہو۔‘‘ (طلاق:۲-۳) اللہ تعالیٰ دوسری جگہ فرماتا ہے:’’اور اگر ان بستیوں کے رہنے والے ایمان لے
Flag Counter