Maktaba Wahhabi

56 - 303
اتباع کتاب وسنت اسلام بنی نوع انسان کے لیے اللہ رب العزت کا بھیجا ہوا دائمی و ابدی پیغام ہے جسے دے کر اللہ نے تمام انبیاء ورسل کو مبعوث فرما یا ، جن کے سلسلے کی آخری کڑی ہمارے بنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے، ہمارے نبی جو اسلام لے کر آئے وہ کتاب اللہ یعنی قرآن کریم اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم یعنی احادیث شریفہ سے عبارت ہے۔اسی اسلام یعنی کتاب وسنت کی اتباع کا حکم تمام انسانوں کو بھی ہے، اور اسی اسلام یعنی کتاب وسنت کی اتباع کا حکم تمام مسلمانوں کو بھی ہے۔ تمام انسانوں کا خالق اللہ تعالیٰ ہے ، خالق سے بہتر مخلوق کے بارے میں ،اس کی ضرورتوں کے بارے میں ، اس کے نفع وضرر کے بارے میں اور اس کی سعادت وشقاوت کے بارے میں کون جان سکتا ہے ، اس لیے اس مخلوق کی رہنمائی کے لیے اس کے خالق کے بتائے ہوئے راستے اور اس کے متعین کیے ہوئے طرز زندگی سے بہتر کوئی اور نہیں متعین کر سکتا۔ ﴿أَلاَ لَہُ الْخَلْقُ وَالأَمْر﴾(الأعراف:۵۴) (یاد رکھو اللہ کے لیے خاص ہے پیدا کرنا اور حاکم ہونا) ﴿أَلَا یَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ وَہُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ﴾(الملک:۱۴) (کیا وہی نہ جانے گا جس نے پیدا کیا ،جو باریک بیں اور باخبر بھی ہے)۔ بطور مثال کہا جاسکتا ہے کہ کوئی دوا ساز کمپنی جب کوئی دوا تیار کرتی ہے تو اس دوا کے پیکٹ میں ایک پرچہ ترکیب استعمال کا بھی رکھ دیتی ہے تاکہ مریض اسی کی رہنمائی میں اس دوا کی مقدار ، دوا لینے کے وقفے وغیرہ کی جانکاری حاصل کرے اور اسی کے مطابق اسے استعمال کرے۔ظاہر بات ہے کہ جس کمپنی اور جن ماہرین طب نے وہ دو ا تیار کی ہے وہ اس کے اجزائے ترکیبی سے بخوبی واقف ہیں ، اور اس کے استعمال کے طریقوں کی تعیین
Flag Counter