Maktaba Wahhabi

208 - 303
بیماریاں اور شرعی ہدایات ہر انسان اپنی زندگی میں چھوٹی بڑی مختلف قسم کی بیماریوں کا سامنا کرتا رہتا ہے، اور ان بیماریوں سے چھٹکارا پانے کے لئے مختلف تدابیر اختیار کرتا ہے، اسلامی تعلیمات پر ایمان رکھنے والے ہر مسلمان کو چاہئے کہ قرآن کریم اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں مرض اور مریض سے متعلق جو ہدایات وارشادات موجود ہیں ان کی جانکاری رکھے، اور کسی بھی بیماری میں مبتلا ہونے پر ان ہدایات پر عمل کرے۔ صحت وعافیت کی نعمت: بیماریوں سے محفوظ صحت مند انسان کو گویا امراض سے محفوظ رہنے کی عظیم نعمت ملی ہے، اس نعمت کی اسے قدر کرنی چاہئے، اور اس پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے، عام طور پر انسان عافیت اور سلامتی کی حالت میں خوب اکڑتا رہتا ہے اور بے فکری کی زندگی گزارتا ہے، بسا اوقات معاصی میں بھی غرق رہتا ہے، مگر جب امراض سے دوچار ہوتاہے تو گذرے ہوئے اوقات کو یاد کرکے آہیں بھرتا ہے، اور نیکیوں کی تمنا کرتا ہے جب کہ اس کے اعضاء کمزور ہو چکے ہوتے ہیں اور وہ زیادہ کچھ کرنے کے لائق نہیں رہ جاتا۔ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو: (۱)موت سے پہلے زندگی کو (۲)بیماری سے پہلے صحت وعافیت کو (۳)مصروفیت سے پہلے فرصت کے اوقات کو (۴)بڑھاپے سے پہلے جوانی کو (۵)محتاجگی سے پہلے فارغ البالی کو۔‘‘ (حاکم - صحیح الجامع:۱۰۷۷) حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی ایک دوسری روایت میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter