Maktaba Wahhabi

55 - 303
کے کچھ کہنے سے پہلے ہم نے ان کے چہرے سے پتہ چلا لیا کہ اسلام ان کے دل میں گھر کرچکا ہے، حضرت اسید نے کہا کہ کتنی بہترین اور اچھی بات یہ ہے، آپ لوگ اس دین میں داخل ہونے کے لئے کیا صورت اختیار کرتے ہین۔ حضرت مصعب اور حضرت اسعد نے ان کی رہنمائی فرمائی اور وہ مشرف بہ اسلام ہوگئے، جب وہ واپس گئے تو دور ہی سے سعد بن معاذ نے انھیں دیکھ کر کہا کہ اللہ کی قسم جس رخ کے ساتھ یہ گئے تھے اس رخ کے ساتھ واپس نہیں ہوئے۔ حضرت اسیدنے وہاں پہنچ کر ایک بہانے سے حضرت سعد بن معاذ کو ان دونوں کے پاس بھیج دیا، اور وہ تمام صورت حال جو اسید کے ساتھ پیش آئی تھی حضرت سعد کے ساتھ بھی پیش آئی اور قرآن کی تلاوت نے ان کے دل کی بھی دنیا بدل ڈالی اور وہ مشرف بہ اسلام ہوکر واپس ہوئے، یہی نہیں بلکہ واپس آکر اپنی قوم کے لوگوں کو بھی اسلام کی دعوت دی اور وہ لوگ بھی مسلمان ہوگئے۔ (سیرت ابن ہشام:۱؍۴۳۵-۴۳۸)
Flag Counter