Maktaba Wahhabi

46 - 303
جامعہ ازہر کے ایک ریسرچ اسکالر نے ۲۰۰۵ء؁ میں سروے کیا تو معلوم ہوا کہ لگ بھگ دس ہزار ویب سائٹس ایسی ہیں جو اسلام کے خلاف برسرپیکار ہیں ،جو دو ملیار ڈالر کے سرمائے سے کام کر رہی ہیں ، ان کے مقابلے کے لیے صرف دو سو اسلامی سائٹس ہیں جو ایک ملین ڈالر کے سرمایے سے کام کر رہی ہیں۔ البتہ اس تعلق سے خوش آئند خبر یہ ہے کہ بہت سے مسلم غیرت مندوں نے اس محاذ پر بھی مورچہ سنبھال رکھا ہے اور اسلام مخالف ویب سائٹس کو ہیک کرنے اور انہیں خاص تکنیک سے ختم کرنے کا کام کررہے ہیں اور اس عمل کو وہ الکٹرانک جہاد کے نام سے موسوم کرتے ہیں، صرف ڈنمارک کی(۵۸۰)گمراہ کن ویب سائٹس ہیک کی گئیں، اس عمل کو انجام دینے والوں نے اپنے آپ کو(Cyber Soldier for Islam)کا نام دیا ہے۔ ایک سعودی نوجوان نے ڈنمارک کی ایک ہزار گمراہ کن ویب سائٹس ہیک کیا، بعض نے اس قسم کی ویب سائٹس سے گمراہ کن اور محرف معلومات ختم کرکے ان کی جگہ صحیح اسلامی معلومات اور قرآنی آیات ثبت کر دیں۔ (تفصیل کے لیے دیکھیے:المجتمع:۲۷؍۱۲؍۲۰۰۸؁ء) دفاع عن القرآن کے یہ محض چند وسائل وطرق نمونتاً ذکر کیے گئے ہیں ،یہاں استیعاب مقصود نہیں،اور نہ ہی وقت اس کا متحمل ہو گا،یہاں محض اس بات کی طرف توجہ دلانا مقصود ہے کی یہ میدان بڑا وسیع ہے اور ہماری ذمہ داریاں بہت بڑی ہیں ،ہمیں اس کا احساس کرنا چاہیے اور کتاب اللہ کے تعلق سے اپنے اوپر عائد ہونے والے حقوق کی ادائیگی کی فکر کرنی چاہیے۔اللہ تعالی ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔
Flag Counter