Maktaba Wahhabi

268 - 303
بخاری ومسلم میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’(سابقہ زمانے میں)ایک آدمی نے دوسرے آدمی سے زمین کا سودا کیا، تو زمین خریدنے والے نے خریدی ہوئی زمین میں سونے کا ایک مٹکا پایا ،تو اس نے فروخت کرنے والے سے کہا،اپنا سونا لے لے ،میں نے تو تجھ سے صرف زمین کا سودا کیا تھا،سونے کا نہیں۔زمین کے مالک نے کہا:میں نے تو تجھ سے زمین اور زمین میں موجود سمیت ہر چیز کا سوداکیا ہے۔(اس اختلاف کے بعد)وہ دونوں اپنا فیصلہ کرانے ایک آدمی کے پاس گئے، تو اس شخص نے جس کے پاس وہ فیصلہ کرانے گئے تھے پوچھاکہ کیا تم دونوں کے پاس اولاد ہے؟ان میں سے ایک نے کہا:میرا ایک لڑکا ہے۔دوسرے نے کہا:میری ایک لڑکی ہے۔اس فیصلہ کرنے والے نے کہا:تم لوگ اس لڑکے لڑکی کا باہم نکاح کردو اور ان پر اس سونے سے خرچ کرو اور(جو بچے)صدقہ کردو۔ اللہ رب العزت سب کو نیک سمجھ عطا فرمائے۔
Flag Counter