Maktaba Wahhabi

186 - 303
پناہ مانگے اور اس کا کسی سے تذکرہ نہ کرے۔(بخاری ومسلم) (۱۰)جاگنے کے بعد: سو کر اٹھنے کے بعد یہ دعا پڑھنا چاہیے: ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ اَحْیَا نَا بَعْدَ مَا اَمَاتَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ‘‘(بخاری) ’’ تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں موت کے بعد زندگی عطا کی،اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے‘‘ اس دعا میں نیند کو موت سے اور بیداری کو زندگی سے تعبیر کیا ہے۔ (۱۱)صفائی کا خیال: جب کوئی شخص سو کر اٹھے تو اپنے ہاتھوں کو دھلنے سے پہلے انہیں پانی سے بھرے برتن میں نہ ڈالے ،کیوں کہ اسے نہیں معلوم کہ نیند کی حالت میں اس کے ہاتھ کہاں کہاں گئے۔(ابن ماجہ، دارقطنی -صحیح الجامع) یہ چند اہم آداب واحکام ہیں جن پر حتی المقدور مسلمان کو عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔اس کے ذریعہ وہ احکام شرعیہ اور سنت نبویہ پر عمل کے ثواب کا بھی مستحق ہو گا ،ساتھ ہی بہت سارے طبی فوائد بھی حاصل کرے گا،نیز مختلف قسم کے خطرات وحوادث سے اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکے گا۔واللہ ولی التوفیق۔
Flag Counter