Maktaba Wahhabi

185 - 303
اور ایک روایت میں ہے کہ ۳۴؍ بار اللہ اکبر(بخاری و مسلم) یہ تمام اورادواذکار بالکل آخر میں پڑھنا چاہیے،یعنی انہیں پڑھنے کے بعد کوئی بات وغیرہ نہ کی جائے۔ (۷)داہنی کروٹ لیٹنا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں متعدد حدیثوں میں بیان کیا گیا ہے کہ آپ اپنا داہنا ہاتھ اپنے رخسار کے نیچے رکھ کردا ہنی کروٹ لیٹتے تھے، بعض صحابہ کو بھی آپ نے دا ہنی کروٹ لیٹنے کی نصیحت کی،اس لیے ایسا کرنا بہتر ہے۔اس کے بعد اگر ضرورت محسوس کرے تو کروٹ بدل کر بائیں جانب یا چت لیٹ سکتا ہے۔ (۸)سونے کی ممنوعہ شکلیں: احادیث نبویہ میں سونے کی چند شکلوں اور حالتوں سے منع کیا گیا ہے، اس لیے ان سے پرہیز کرنا چاہیے۔وہ شکلیں یہ ہیں: ۱- پیٹ کے بل لیٹنا:حضرت طخفہ غفاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ مسجد میں میں پیٹ کے بل سویا ہوا تھا کہ اچانک ایک آدمی نے مجھے اپنے پاؤں سے حرکت دی،اور کہا کہ لیٹنے کی اس حالت کو اللہ تعالی نا پسند کرتا ہے۔میں نے دیکھا تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔(احمد ، ابو داود -صحیح الجامع) ۲- چت لیٹ کر ایک پاؤں دوسرے پاؤں پر رکھنا(احمد ، ترمذی -صحیح الجامع) یہ اس صورت میں منع ہے جب شرمگاہ کھلنے کا خوف ہو،مثلا آدمی تہ بند پہنے ہو۔البتہ اگر اس کا خوف نہیں،مثلا پائجامہ پہنے ہوتوکوئی حرج نہیں ہے۔ ۳- بغیر دیوار والی چھت پر بھی سونے سے منع کیا گیا ہے(ابو داود - صحیح الجامع) (۹)خواب: اگر آدمی نیند میں کوئی اچھا خواب دیکھے تو اس پر اللہ کا شکر ادا کرے اور اپنے دوست واحباب سے اس کا تذکرہ کرے۔اور اگر کوئی برا خواب دیکھے تو شیطان مردود سے اللہ کی
Flag Counter