Maktaba Wahhabi

183 - 303
اسے دھل لینا چاہیے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’جو شخص اس حال میں سو جائے کہ اس کے ہاتھ میں چکنائی لگی ہواور اس نے اسے دھلا نہیں،پھر اسے کوئی ضرر پہنچے تو وہ اپنے سواکسی اور کو ملامت نہ کرے‘‘(احمد ،ابوداود - صحیح الجامع:۶۵۶۴) (۵)وضو کرنا: بہتر یہ ہے کہ آدمی سونے سے قبل وضو کر لے۔حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا:’’جب تم سونے کے لیے جانے لگو تو نماز کی طرح وضو کر لیا کرو،پھر اپنی داہنی کروٹ لیٹ جاؤ اور دعا پڑھو…‘‘(بخاری ومسلم) (۶)آیات وادعیہ مسنونہ کا ورد: قرآن کریم کی مختلف آیتوں اور سورتوں اور ان کے علاوہ بہت ساری دعاؤں کو سونے سے پہلے پڑھنا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے، لہذا ان تمام کو یا ان میں سے جس قدر ہو سکے سونے سے پہلے ضرور پڑھ لینا چاہیے۔ جن سورتوں اور آیتوں کو پڑھنا چاہیے وہ درج ذیل ہیں: [۱]معوذات: یعنی قل ھواللّٰه احد، قل اعوذ برب الفلق،قل اعوذ برب الناس اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سونے سے قبل اپنی دونوں ہتھیلیوں کو ملا کر ان میں پھونکتے اور یہ تینوں سورتیں پڑھتے، پھر ان ہتھیلیوں کو اپنے پورے جسم پر جہاں تک وہ پہنچتیں پھیرتے۔اپنے سر ،جسم،چہر ے اور جسم کے اگلے حصے سے ان کو پھیرنا شروع کرتے ،اور ایسا تین بار کرتے۔(بخاری ومسلم) [۲]آیۃ الکرسی: اس کے بارے میں بتلایا گیا ہے کہ سونے سے قبل اسے پڑھ لیا جائے تو پوری رات اللہ کی طرف سے آدمی پر ایک محافظ مقرر کر دیا جاتا ہے،اور سویرے تک شیطان اس کے قریب نہیں جاتا ہے(بخاری) [۳] سورہ بقرہ کی آخری دو آیتیں:حدیث میں آیا ہے کہ’’ جو شخص رات کو سورہ بقرہ کے
Flag Counter