Maktaba Wahhabi

182 - 303
برتن ڈھانکنے سے متعلق یہاں تک ہدایت ہے کہ اگر کوئی ڈھکن وغیرہ نہ ملے تو کوئی لکڑی کا ٹکڑا یا ٹہنی ہی بطور علامت کے برتن کے اوپر رکھ دیا جائے۔ حدیث میں بتایا گیا ہے کہ سال میں ایک ایسی رات آتی ہے جس میں وبا نازل ہوتی ہے اور جو برتن کھلا ہوتا ہے اس میں وہ وبا اتر جاتی ہے۔(مسلم)یہ بھی بتلایا گیا ہے کہ شیطان بند دروازوں اور ڈھکے ہوئے برتنوں کو نہیں کھولتا۔(مسلم) جلتے چراغ کے بارے میں بتلایا گیا ہے کہ کبھی کبھی چوہیا اس کی بتی کھینچ کر ادھر سے ادھر لے جاتی ہے جس سے آگ لگنے کا اندیشہ رہتا ہے۔(صحیح بخاری) ھ-اسی طرح گھر میں جلتی ہوئی ہر قسم کی آگ کو سونے سے قبل بجھادینے کا حکم ہے،اور گھر میں جلتی ہوئی آگ چھوڑ کر سونے سے منع کیا گیا ہے(بخاری ومسلم)اس میں گھر میں جلنے والا چراغ،انگیٹھی ،موم بتی،وغیرہ سب داخل ہیں۔ان چیزوں سے آگ لگنے کے علاوہ اور بھی دوسرے خطرناک حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ (۳)بستر صاف کرنا: جس بستر پر آدمی کو سونا ہو اس کی سونے سے پہلے صفائی کر لینی چاہیے۔اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:’’جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بستر پرلیٹنے کے لیے آئے تو وہ اپنے بستر کو اپنے تہ بند کے اندرونی حصہ سے جھاڑ لے، اس لیے کہ اسے معلوم نہیں کہ اس کے(اٹھ کر جانے کے)بعد کون سی چیز وہاں آ پہنچی…‘‘(بخاری ومسلم) یعنی کیڑے مکوڑے یا موذی جانورآدمی کی غیر موجودگی میں وہاں آکر پناہ لیے ہوں اور آدمی بستر کے جھاڑ پونچھ کے بغیر اس میں داخل ہو جائے تو وہ اسے ڈس لیں، کاٹ لیں یا کسی بھی طرح کا نقصان پہنچائیں،اس لیے ہمیشہ بستر پر دراز ہونے سے پہلے اسے اچھی طرح چیک کر لینا اور جھاڑ لینا چاہیے۔ (۴)ہاتھ صاف کرنا: اگر آدمی کے ہاتھ میں میل کچیل، چکنائی یا شیرینی وغیرہ لگی ہوتو سونے سے پہلے
Flag Counter