Maktaba Wahhabi

42 - 114
شرکِ اصغر سوال:… شرک اصغر کسے کہتے ہیں؟ جواب:… شرک اصغر ریاکاری، دکھلاوے اورشہرت کی نیت سے عمل کرنے کا نام ہے۔ سیدنامحمود بن لبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِنَّ أَخوَفَ مَا أَخَافُ عَلَیکُمُ الشِّرکُ الأَصغَرُ)) قاَلُوا: یَا رَسُولَ اللّٰہِ وَمَا الشِّرکُ الأَصغَرُ؟ قَالَ: الرِّیَائُ)) [1] ’’تمہارے بارے میں مجھے سب سے زیادہ خوف شرک اصغر کا ہے۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! شرک اصغر کیا ہے ؟ فرمایا: ریاکاری۔‘‘ نوٹ:… یہ بھی شرک اصغر ہے کہ آدمی یوں کہے ’’اگر اللہ تعالیٰ اور فلاں نہ ہوتا تو ایسا ہوتا،جو اللہ تعالیٰ اور آپ چاہیں،اگر کتا نہ ہوتا تو چور آجاتا۔ سیدناحذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَا تَقُوْلُوْا مَاشَائَ اللّٰہُ، وَشَائَ فُلاَنٌ، وَلٰکِنْ قُوْلُوْا: مَاشَائَ اللّٰہُ ثُمَّ شَائَ فُلَانٌ)) [2] ’’یوں نہ کہوں کہ جس طرح اللہ اور فلاں چاہے گا،بلکہ اس طرح کہو کہ پہلے جو اللہ کو منظور ہوگا،پھر جو فلاں چاہے۔‘‘ سوال:… کیا غیر اللہ کی قسم کھانا جائز ہے؟ جواب:… غیر اللہ کی قسم کھانا درست نہیں۔
Flag Counter