Maktaba Wahhabi

34 - 114
سوال:… کیا ہم مردہ غیر موجود زندہ لوگوں سے فریاد کرسکتے ہیں؟ جواب:… نہیں،بلکہ ہم فریاد تو اللہ ہی سے کرسکتے ہیں البتہ زندوں سے تعاون لے سکتے ہیں۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿ وَالَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللّٰهِ لَا يَخْلُقُونَ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ (20) أَمْوَاتٌ غَيْرُ أَحْيَاءٍ وَمَا يَشْعُرُونَ أَيَّانَ يُبْعَثُونَ ﴾ (النحل: ۲۰، ۲۱) ’’لوگ اللہ کو چھوڑ کر جنہیں پکارتے ہیں وہ تخلیق کرنے کے اہل نہیں ہیں بلکہ وہ تو خود پیدا کیے گئے ہیں۔ وہ مردہ ہیں، زندہ نہیں ہیں، انہیں تو یہ بھی شعور نہیں ہے کہ انہیں کب اٹھایا جائے گا۔‘‘ سوال:… کیا غیر اللہ کے لیے ذبیحہ درست ہے؟ جواب:… ہرگز نہیں۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ ﴾ (الکوثر: ۲) ’’پس اپنے رب ہی کے لیے نماز پڑھو اور قربانی کرو۔‘‘ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَعَنَ اللّٰہُ مَنْ ذَبَحَ لِغَیْرِ اللّٰہِ)) [1] ’’جس نے غیر اللہ کے لیے ذبح کیا اس پر اللہ کی لعنت ہو۔‘‘ نیز قبروں اور مزاروں کے پاس بھی ذبیحہ درست نہیں اگرچہ اللہ کے نام پر ہو،اس لیے کہ یہ مشرکین کا عمل ہے۔ سوال:… جادو کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ جواب:… جادوگناہِ کبیرہ ہے، بسا اوقات کفر تک پہنچ جاتا ہے۔
Flag Counter