Maktaba Wahhabi

33 - 114
جواب:… ہاں جی دعا عبادت ہے۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿ وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ ﴾ (المؤمن: ۶۰) ’’تمہارا رب فرماتا ہے مجھے پکارو،میں تمہاری دعائیں قبول کروں گا جو گھمنڈ میں آکر میری عبادت سے منہ موڑتے ہیں ضرور وہ ذلیل وخوار ہوکر جہنم میں داخل ہوں گے،(عبادت سے مراد پکار ہے)۔‘‘ سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اَلدُّعَائُ ہُوَ الْعِبَادَۃُ)) [1] ’’دعا عبادت ہی ہے۔‘‘ سوال:… کیا مردے پکار کو سنتے ہیں؟ جواب:… مردے پکار کو نہیں سنتے۔ 1: فرمان الٰہی ہے: ﴿ وَمَا أَنْتَ بِمُسْمِعٍ مَنْ فِي الْقُبُورِ ﴾ (الفاطر:۲۲) ’’(اے نبی)تم ان لوگوں کو نہیں سناسکتے جو قبروں میں مدفون ہیں۔‘‘ 2: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِنَّ للّٰه مَلَائِکَۃً سَیَّاحِینَ فِی الأَرضِ یُبَلِّغُونِی مِن أُمَّتِیَ السَّلَامَ)) [2] ’’اللہ کے روئے زمین میں گھومنے پھرنے والے فرشتے مجھے میری امت کا سلام پہنچا دیتے ہیں۔‘‘ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا سلام نہیں سن سکتے، اِلّا یہ کہ فرشتے پہنچائیں، تو دیگر لوگ بدرجہ اولیٰ نہیں سن سکتے۔
Flag Counter