Maktaba Wahhabi

26 - 114
کرتے تھے: ((أَنْتَ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالأَرْضِ)) [1] ’’تو ہی زمین اور آسمانوں کا رب ہے۔‘‘ سوال:… توحید الوہیت کسے کہتے ہیں؟ جواب:… جملہ عبادات کا مستحق صرف اللہ کوماننا،جیسے کہ دعا، ذبیحہ، نذر، نماز، امید رحمت، خوف، عذاب، طلب مدد اور توکل وغیرہ۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿ وَإِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِدٌ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ ﴾ (البقرۃ ۱۶۳) ’’اور تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے اس رحمن اور رحیم کے علاوہ کوئی برحق معبود نہیں ہے۔‘‘ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے معاذ بن جبل کویمن بھیجتے ہوئے فرمایا: ’’فَلْیَکُنْ أَوَّلَ مَا تَدْعُوہُمْ إِلَی أَنْ یُوَحِّدُوا اللّٰہَ تَعَالَی‘‘[2] ’’تمہاری دعوت کا آغاز اس بات کی گواہی سے ہو کہ اللہ کے علاوہ کوئی مستحق عبادت نہیں۔‘‘ سوال:… توحید ربوبیت اور توحید الوہیت کی غرض وغایت کیا ہے؟ جواب:… توحید ربوبیت والوہیت کی غرض وغایت یہ ہے کہ لوگ اپنے معبود ورب کی عظمت کو پہچان لیں،صرف اسی کی عبادت کریں،اسی کے کہنے پر چلیں،ایمان ان کے دلوں میں رَچ بس جائے اور ان کے اعمال سے اس کا اظہار ہو۔ سوال:… توحید اسماء وصفات سے کیا مراد ہے؟
Flag Counter