Maktaba Wahhabi

25 - 114
توحید کی اقسام اور اس کے فوائد سوال:… اللہ تعالیٰ نے رسولوں کو کیوں بھیجا؟ جواب:… تاکہ لوگوں کو عبادت باری تعالیٰ کی دعوت دیں اور شرک کی نفی کریں۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿ وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَسُولًا أَنِ اعْبُدُوا ا للّٰهَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوتَ ﴾ [النحل:۳۶] ’’اور ہم نے ہر امت میں ایک رسول بھیج دیا اور اس کے ذریعہ سب کو خبردار کردیا کہ ’’اللہ کی بندگی کرو اور طاغوت کی بندگی سے بچو‘‘ (طاغوت وہ ہے جسے لوگ اللہ کو چھوڑکر پوجیں اور پکاریں اور وہ اس پر راضی ہوں)۔‘‘ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’والأَنْبِیَائُ اِخوَۃٌ… وَدِیْنُھُمْ وَاحِد‘‘[1] ’’تمام انبیاء آپس میں بھائی بھائی ہیں…… اور ان کا ایک ہی دین ہے۔‘‘ سوال:… توحید ربوبیت کیا ہے؟ جواب:… اللہ تعالیٰ کو اس کے افعال میں یکتا ماننا توحید ربوبیت ہے جیسے تخلیق اور تدبیر وغیرہ۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿ اَلْحَمْدُ للّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ﴾ [الفاتحۃ: ۱] ’’تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام کائنات کا رب ہے۔‘‘ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم رات کو یہ دعا کیا
Flag Counter