Maktaba Wahhabi

20 - 114
کچھ اللہ ربّ العالمین کے لیے ہے۔‘‘ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ((مَا تَقَرَّبَ إِلَیَّ عَبْدِی بِشَیْئٍ أَحَبَّ إِلَیَّ مِمَّا افْتَرَضْتُ عَلَیْہِ)) [1] ’’میری قربت کے لیے بندہ جو بھی اعمال کرتاہے ان میں سے فرائض مجھے زیادہ پسند ہیں۔‘‘ سوال:… ہم اللہ کی عبادت کیسے کریں؟ جواب:… جیسے اللہ اور ا س کے رسول نے ہمیں حکم دیا ہے: فرمان الٰہی ہے: ﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا ا للّٰه وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَلَا تُبْطِلُوا أَعْمَالَكُمْ ﴾ [محمد: ۳۳] ’’اے ایمان والو! اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو، اور اپنے اعمال ضائع مت کرو۔‘‘ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ عَمِلَ عَمَلاً لَیْسَ عَلَیْہِ أَمْرُناَ فَھُوَ رَدٌّ)) [2] ’’ جس کسی نے ایسا کام کیا جس کا ہم نے حکم نہیں دیا تو وہ مردود ہے غیر مقبول ہے۔‘‘ سوال:… ہمیں عبادت کیسے کرنی چاہیے؟ جواب:… فرمان الٰہی ہے: ﴿ وَادْعُوهُ خَوْفًا وَطَمَعًا ﴾ [الأعراف: ۵۶] ’’اور اسے خوف وطمع کے ساتھ پکارو۔‘‘
Flag Counter