Maktaba Wahhabi

19 - 114
بندوں پر اللہ تعالیٰ کے حقوق سوال:… اللہ نے ہمیں کیوں پیدا کیا؟ جواب:… اللہ نے ہمیں پید اکیا تاکہ ہم اس کی عبادت کریں،اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿ وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ ﴾ [الذاریات: ۵۶] ’’میں نے جنّوں اور انسانوں کو صرف اپنی بندگی کے لیے پیدا کیا ہے۔‘‘ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((حَقُّ اللّٰہِ عَلَی الْعِبَادِ أَنْ یَعْبُدُوہُ وَلَا یُشْرِکُوْا بِہٖ شَیْئًا)) [1] ’’اللہ کا حق بندوں پر یہ ہے کہ وہ اس کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کریں۔‘‘ سوال:… عبادت کسے کہتے ہیں؟ جواب:… عبادت ہر اُس قول و فعل کانام ہے جسے اللہ تعالیٰ پسند کرتاہے مثلاً دعا، نماز، خشوع وغیرہ۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿ قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي للّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ﴾ [الانعام: ۱۶۲] ’’کہہ دیجئے! میری نماز میرے تمام مراسمِ عبودیت،میرا جینا اور میرا مرنا سب
Flag Counter